Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ریڈ ڈونرز اور ریڈ کریسنٹ کے زیر اہتمام خون عطیہ کا کیمپ لگا یا گیا

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ریڈ ڈونرز اور ریڈ کریسنٹ کے زیر اہتمام خون عطیہ کا کیمپ لگا یا گیا

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ریڈ ڈونرز اور ریڈ کریسنٹ کے زیر اہتمام خون عطیہ کا کیمپ لگا یا گیا

اسلام آباد (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں عطیہ خون کے عالمی دن کے موقع پر ریڈ ڈونرز اور ریڈ کریسنٹ کے زیر اہتمام خون عطیہ کا کیمپ لگا یا گیا، جس میں اباسین یونیورسٹی کے طلباء نے خون کا عطیہ دیا، اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری انور رضا نے کیمپ کا دورہ کیا اورکیمپ کے انعقاد کیلئے جوائنٹ سیکرٹری نیشنل پریس کلب ندیم چوہدری کی اس کاوش کو قابل تحسین

قراردیا اورریڈ ڈونر اور ریڈ کریسنٹ کی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کیمپ میں موجود تمام خون عطیہ کرنے والے طلباء اور صحافی حضرات کا شکریہ ادا کیااور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،علاوہ ازیں سیکرٹری نیشنل پریس کلب نے ریڈ ڈونرزا و ریڈ کریسنٹ کو

مستقبل میں بھی نیشنل پریس کلب کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر تعلیم و تربیت فاؤنڈیشن کے ولینٹیئرز نے خون عطیہ کرنے والے لوگوں میں پھلوں کے جوس فراہم کیے اور ان کے خون عطیہ کرنے کے عمل میں بھی خدمات سرانجام دیں۔اس موقع پر

سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضاکے ہمراہ جوائنٹ سیکرٹری ندیم چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری احتشام الحق، گورننگ باڈی کے اراکین میں رانا کوثر، عباس نقوی و دیگر بھی موجود تھے۔




Exit mobile version