Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ترنول کم سن بچوں کےساتھ زیادتی کرنےوالا گروہ پولیس نے دھر لیا

ترنول کم سن بچوں کےساتھ زیادتی کرنےوالا گروہ پولیس نے دھر لیا

ترنول کم سن بچوں کےساتھ زیادتی کرنےوالا گروہ پولیس نے دھر لیا

ترنول(رپورٹ:محمد اسحاق عباسی)ترنول کم سن بچوں کےساتھ زیادتی کرنےوالا گروہ پولیس نے دھر لیا.جبکہ دس بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم سمیت پولیس نے تین ملزمان گرفتار کر لئے ایک فرار.مقدمہ درج کر لیا گیا.




تفصیلات کے مطابق ترنول کے علاقہ محلہ عثمانیہ سرائے خربوزہ کے رہائشی یاسر اقبال ولد محمد یاسین سمیت 4 افراد نے پولیس کو تحریری درخواست دی کہ مڈل سکول کے پاس موجود ایک بیٹھک کے باہر سے گزر رہے تھے کہ اندر سے بچوں کی چیخ و پکار کی آوازیں آ رہی تھیں دروازہ

کھٹکھٹایا تو تھوڑی دیر بعد میرا بیٹا محسن عمر 6سال,احتشام عمر 9 سال اور عاقب عمر 12 سال روتے ہوئے باہر آئے پوچھنے پر بتایا کہ اندر موجود آدمیوں نے ہمارے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے,

اس دوران مقامی لوگوں نے مکان کو گھیرے میں لے لیا اور پولیس طلب کر لی پولیس نے موقع پر پہنچ کر عمر طارق ولد محمد طارق ساکن پٹہکہ مظفر آباد شاہد محمود ولد شیر زمان ساکن الہ آباد راولپنڈی کو گرفتار کرلیا جبکہ سعید خان ولد خانزادہ ساکن مردان فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.پولیس نے مقدمہ درج کر لیا.

دوسرے واقعے میں روبینہ بی بی زوجہ سعید ساکن رتی کسی ترنول نے پولیس کو بتایا کہ اس کی دس سالہ بیٹی لائبہ پڑوسی راشد کے گھر گئی تو اس نے زبردستی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم راشد کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کر لیا۔

Exit mobile version