Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عمران نے ہم سے جو بھی وعدے کیے تھے ان میں سے کوئی بھی آج تک وفا نہ کر سکا، کسان اتحاد مزدور یونین

عمران نے ہم سے جو بھی وعدے کیے تھے ان میں سے کوئی بھی آج تک وفا نہ کر سکا، کسان اتحاد مزدور یونین

عمران نے ہم سے جو بھی وعدے کیے تھے ان میں سے کوئی بھی آج تک وفا نہ کر سکا، کسان اتحاد مزدور یونین

اسلام آباد ( رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی)نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کسان اتحاد مزدور یونین کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ میں عوام کیلئے کسی قسم کی کوئی بھی ریلیف نہیں دی گئی،

بلکہ آنے ولاے دنوں میں عوام بے روزگار ہو کر فاقوں پر مجبور ہو جائے گی، بجٹ میں پراپرٹی سے لیکر زراعت تک کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں چھوڑا جس کو اس بجٹ میں کسی قسم کی کوئی ریلیف ملی ہو، اور ہمارا تعلق بد قسمتی سے خیبر پختونخواہ سے ہے اور ہمارے ہاں تمباکو کی کاشت کے علاوہ کوئی فصل کاشت بھی نہیں ککی جاسکتی اس بجٹ میں حکومت نے 300 روپے تمباکو فی کلو کے حساب سے ٹیکس لگایا ہے

جس سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے ہمارے بچوں کیلئے تعلیم کا حصول مشکل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم خیبر پختونخواہ کے وہ لوگ ہیں جو عمران خان کو نوجوان اور قابل لیڈر سمجھ کر اس کے ساتھ چلے تھے اور سابقہ حکومت کے

دور میں عمران خان کے ساتھ ایوانوں کے باہر دھرنوں میں آ کر بیٹھ گئے تھے اس وقت ہم نے نہ اپنے بچے دیکھے نہ گھر، نہ سردی دیکھی نہ گرمی سخت بارشوں میں بھی ہم اسلام آباد کی سڑکوں پر عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر بیٹھے رہے

اس وقت عمران نے ہم سے جو بھی وعدے کیے تھے ان میں سے کوئی بھی آج تک وفا نہ کر سکا، ہم سے ووٹ لینے والے پی ٹی آئی کے ارکان نے کے پی میں ہم سے حلف لیے تھے اور ہمیں اس بات کا یقین دلایا تھا کہ زراعت کے شعبہ سے وابستہ لوگوں کو مکمل ریلیف ملے گا،

انہوں نے کہا کہ آج وہ لوگ جنہوں نے وعدے کیے تھے آج وہ سکرین سے غائب ہیں، انہوں نے اپنے مطالبات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ عرصہ جب ہم لوگ زیرو پوائنٹ پر احتجاجی دھرنا دیکر بیٹھے تھے تو وزیر خزانہ نے ہمیں ایف بی آر کے دفتر بلا کر اس بات کا تعین کیا کہ حکومت بجٹ میں لگائے جانے والے ٹیکس کو ختم کرے گی اور ہمارے تمام مطالبات پورے کرے گی،

اور اس بات پر شرط رکھی کہ ہم یہ تمام تر صورتحال میڈیا میں اجاگر نہیں کریں گے مگر حکومت نے پھر ایک مرتبہ یو ٹرن لیا اور ہمیں سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور کیا، اگر اب حکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہ کیے تو ہم لوگ اپنے اہل خانہ اور بچوں کے ہمراہ اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے تو پورے ملک سے کسانوں کو اکھٹا کریں گے پورے ملک کے کاشتکاروں کو اکھٹا کر کے وفاق میں دھرنا دیا جائے گا اور یہ دھرنا اس وقت تک نہیں اٹھے گا جب تک ہم پر لگائے گئے تمام تر ناجائز ٹیکس واپس نہیں لئے جاتے۔




Exit mobile version