85

کراچی بندرگاہ آمد پر امریکی بحری جہاز کا روایتی گرمجوشی سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

کراچی بندرگاہ آمد پر امریکی بحری جہاز کا روایتی گرمجوشی سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اسلام آباد(رپورٹ :نوید ملک): امریکی بحری جہاز USS MASON کا پاکستان کا دورہ آج اختتام پذیر ہوا۔ USS MASON امریکی بحریہ کا ایک Arleigh Burke Class کا جنگی جہاز ہے جس کا کراچی کا دورہ دونوں بحری افواج کے درمیان اچھے روابط کا غماز ہے۔ کراچی بندرگاہ آمد پر امریکی بحری جہاز کا روایتی گرمجوشی سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔دورے کے دوران امریکی بحری جہاز کی سرگرمیوں میں ہاربر پر ہونے والی سرگرمیاں ، ملاقاتیں،اہم مقامات کی

سیر، پیشہ ورانہ مو ضو عات پر مباحثے، دونوں ممالک کے جہازوں کا دورہ اور خصوصی طعام شامل تھے۔ پاکستان اور امریکہ باہمی مفادات اور تعاون کی بنیاد پر دیرینہ تعلقات کے حامل ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان بحری تعلقات اور تعاون 50 کی دہائی سے موجود ہیں۔ تب سے دونوں بحری افواج کے مابین تعاون اور تعلقات میں مختلف جہتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دونوں بحری افواج سمندر میں

سفر کرنے والوں کے لیے سمندری راہدریوں کو کھلا رکھنے کی مشترکہ سوچ کے حامل ہیں اور دونوں نے خطے میں سمندری سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات بھی کیے ہیں۔ پاک بحریہ نے حکومت پاکستان کی پالیسی کے مطابق ہمیشہ سمندروں میں حفاظت، سکیورٹی اور آمدورفت کی آزادی کے لیے کام کیا ہے۔ اسی سلسلے میں پاک بحریہ نے Coalition Maritime Campaign Plan میں 2004 سے حصّہ لیا ہے۔

اس کے علاوہ، پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کا اقدام خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیا ہے۔امید کی جاتی ہے کہ امریکی بحری جہاز USS MASON کا موجودہ دورہ دونوں بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مزید مظبوط کرے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں