208

پاک فوج پاکستان کی سرحدوں کی محافظ ہے، کیپٹن عاصم ملک

پاک فوج پاکستان کی سرحدوں کی محافظ ہے، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی سرحدوں کی محافظ ہے، پاک فوج نے ملک کی سلامتی اور بقاء کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں

جنہیں ہر پاکستانی خراج تحسن پیش کرتا ہے یہ انہی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ہم پرامن ماحول میں زندگی بسر کررہے ہیں، دنیا میں پاک فوج اپنی خدادا صلاحیتوں کی بنیاد پر ایک وقار رکھتی ہے اور جب بھی عالمی امن کے لیے فوج تعینات کرنے کی ضرورت پئش آتی ہے تو عالمی دنیا کی نظریں پاک فوج کی طرف اٹھتی ہیں کیونکہ پاک فوج کا دنیا بھر میں ڈسپلن اور اپنے عہد کیساتھ وفاداری کا کوئی ثانی نہیں،




انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاک فوج کو مختلف بحرانوں میں الجھا کر کمزور کرنے کی سالہا سال سے کوششیں کررہی ہیں لیکن الحمداللہ پاک فوج اپنی عوام کی لازوال محبت اور اپنے عزم کی بدولت ان سازشوں کو ناکام کرتی چلی آرہی ہے، ہم سب پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں، پاکستانی قوم اپنی افواج پر حرف نہیں آنے دیگی اور ہر گھڑی اپنی افواج کیساتھ جنگ و امن کے حالات میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں