101

پرائیوٹ حج کوٹے کی تقسیم ابھی تک غیر منصفانہ طریقہ سے کی جارہی ہے، عادل بٹ

پرائیوٹ حج کوٹے کی تقسیم ابھی تک غیر منصفانہ طریقہ سے کی جارہی ہے، عادل بٹ

اسلام آباد (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) حج جوائنٹ ایکشن کمیٹی (نان کوٹہ ہولڈرز) کے مرکزی صدر عادل بٹ نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے پرائیوٹ حج کوٹے کی تقسیم ابھی تک غیر منصفانہ طریقہ سے کی جارہی ہے، سابقہ عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق سعودی عرب سے ملنے والے تمام نئے کوٹہ، نان کوٹہ ہولڈرز میں حج کوٹے کی تقسیم کو منصفانہ بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ

آج بھی وزارت پر حج مافیا(ہوپ) کا راج ہے، اور وزارت کی تمام تر ہمدردیاں ہوپ کے ساتھ ہیں، آج بھی من چاہی کمپنیوں کو پیسے لیکر کوٹہ دیا جا تا ہے اور نان کوٹہ ہولڈرز کو ہمیشہ کوٹہ سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی ہے، جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ کے مطابق کوٹہ کی برابر ااور منصفانہ تقسیم ہونی چاہیے مگر وزارت میں سب اس کے مترادف ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار

انہوں نے منگل کے روز نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حج کوٹہ پر سپریم کورٹ کے احکامات پر کوئی عمل پیرا نہیں ہے،جبکہ وزارت برائے مذہبی امور کا اپنا موقف یہ ہے کہ حج عمرہ کا کام کرنے والی ہوپ کمپنی کافی طاقتور ہے، جب وزارت پر ایک کمپنی حاوی ہو تو اس کا مطلب یہی لیا جائے کہ وزارت بے بس ہے اور رشوت کا سکہ سرگرم ہے،




انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوپ کے حجاج کمینسیشن فنڈ کا آڈٹ کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے عہد کو پورا کریں اور وزارت برائے مذہبی امور کو بھی کرپشن فری بنائیں، انہوں نے چیئرمین نیب سے بھی یہ مطالبہ کیا کہ وہ ایچ سی ایف فنڈ کی بھی ہنگامی بنیاد پر جانجھ پڑتال کروائیں اور ذمہ داران کا کڑا احتساب کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں