184

کشمیر کنگز کو پی سی بی میں نمائندگی دے کر کشمیری نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، راجہ فہیم کیانی

کشمیر کنگز کو پی سی بی میں نمائندگی دے کر کشمیری نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، راجہ فہیم کیانی

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی)تحریک کشمیر بر طانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے کہ کشمیر کنگز کو پی سی بی میں نمائندگی دے کر کشمیری نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں نثار شاہق نے کشمیر کنگز کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو کرکٹ کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے ہیں

جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں تھب کی دھرتی شہدا مجاہدین اور علما کی دھرتی ہے خطہ باغ کا تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ہے مثالی کرکٹ ورنامنٹ منعقد کروانے پر کشمیر کنگز جے آء یوتھ تھب یوناہٹیڈ فورم کے منتظمین اور اہلیان تھب وسطی باغ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کنگز اور تھب یوناہٹیڈ یوتھ فورم جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام آل پاکستان کشمیر یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فاہنل میچ کی اختتامی تقریب سے

بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا تقریب سے سنیر حریت راہنما جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ جے آئی یوتھ آزادکشمیر گلگت بلتستان کے صدر نثار احمد شاہق , سیکرٹری جموں کشمیر سالویشن موومنٹ مشتاق احمد عسکری ، کشمیر کے کرکٹ سٹار سلمان ارشاد سینئرصحافی راجہ بشیر عثمانی طاہر احمد عباسی پریس کلب باغ کے صدرسید افراز گردیزی ،کوارڈینیٹرکرکٹ ٹورنامنٹ کشمیر کنگزراجہ عبدالمتین جے آئی یوتھ وستی باغ کے




صدر سردار جہانگیر خان،رہنما جماعت اسلامی عبدالجبار ،ناظم اسلامی جمعیت طلبا باغ راجہ انوار الحق ،ایاز طاہر ،مولانا شوکت صدیقی ودیگر مقررین نے اظہار خیال کیا جب کہ تقریب میں شفیق بٹ ،سردار عظیم ،انجینئرحماد ،سعید احمد ،محمد لیاقت اور جے آئی یوتھ آزادکشمیر کے نائب صدر راجہ تجمل حسین نے بھی شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں بڑی تعدا دمیں لاگوں نے شر کت کی۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کا تحریک آزادی کشمیر میں اہم رول ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی آزادی کیلئے بیس کیمپ کے

نوجوان بیدار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کھیلیں جسم کو انا اور مضبوط بناتی ہیں ۔جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتالوں میں مریض کم ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان لیڈر نثار شائق بستی باغ کی ہی نہیں بلکہ پورے کشمیر کے پہچان ہیں ۔کھیل کے میدان میں ان کی دلچسپی قابل تحسین ہے ۔کشمیر کنگز کا قیام ایک مثبت اور تعمیر ی قدم ہے جس سے کشمیر کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے ہم برطانیہ میں قائم مختلف کرکٹ کلب کیساتھ کشمیر کنگز کے معاہدے کروائیں گے تاکہ

کشمیر کے نوجوان کھلاڑی آگے بڑ سکیں اور ملک اور قوم کا نام روشن کرسکیں ۔انہوں نے حکومت آزاد کشمیر سے کہا کہ وہ کھیلوںکی سرپرستی کرے اور کرکٹ گرائونڈ تعمیر کئے جائیں۔تھب کیلئے ایک اچھے کرکٹ گرائونڈ کی ضرورت ہے ۔حکومت آزادکشمیر نوجوان کھلاڑیوں کی ضرورت کو پوراکرے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر حریت رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا کہ

نوجوان کسی بھی ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں انہیں نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع ملنے چاہیں ۔باغ کی سرزمین مجاہدین کی سرزمین ہے ہر دور میں یہاں کے لوگوں نے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ تحریک آزادی کشمیر میں اپنے حصے کا کردار ادا کیا ہے ۔جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کنگز جے آئی یوتھ اور تھب یوتھ فورم نے

یہاں ایک مثالی کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرکے مثبت سرگرمی کی ہے جس پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔آج مقبوضہ کشمیر میں کھیل کے میدان فوجی کیمپوں میں تبدیل ہیں وہاں کے نوجوانوں کیلئے کھیل کے راستے بند اور کھیل ایک خواب بن گیا ہے ۔جوکہ بنیادی انسانی حقوق کی سراسر پامالی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک پورے عزم اور حوصلے سے جاری ہے

بھارتی ظلم وجبر کے باوجود کشمیر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ جدوجہد منزل کے حصول تک ہر حال میں جاری وساری رہے گی ۔تحریک آزاد ی کیخلاف بھارتی حربے ناکام ہونگے ۔انشااللہ کشمیر آزادی کی منزل سے جلد ہمکنار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کشمیر کنگز کیساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے حکومت آزاد کشمیر بھی نوجوانوں کو کھیل کے تمام سہولتیں مہیا کرے اور تھب میں ایک اچھا کرکٹ گرائونڈ تعمیر کیاجائے ۔تقریب سے جے آئی یوتھ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے صدر نثا ر احمد شائق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھب کے غیور عوام نے ہر دور میں عوامی مسائل کے حل کیلئے

ہماری آواز پر لبیک کہی ہے تعلیم وصحت کے مسائل ہوں یا سڑک کی تعمیر کا مسئلہ ہو تھب کے عوام نے سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر جدوجہد کی ۔تھب پنیالی روڈ یہاں کی عوام کی جدوجہد اور قربانیوں سے تعمیر ہوئی ہے جس پر وہ یونین کونسل کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے مفتی عبدالمتین مرحوم،عبدالخی فدا مرحوم،مولانا عبدالرئوف مرحوم ،مفتی عبدالشکور مرحوم ،مولانا خورشید انور مرحوم کی اس علاقہ کیلئے گراں قدخدمات پر انہیں

خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارے قائدین اس علاقے کی پہچان تھے ۔ ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کنگز کے پلیٹ فارم سے کشمیر ی نوجوانوں کو کرکٹ کے مواقع فراہم کرنے کیلے جدوجد کررہے ہیں ۔ہماری کوشش ہے کہ ہم کشمیر کنگز کوپے سی بی میں شامل کروائیں انہوں نے مہمان گرامی کی آمدپر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مہمانوں کی آمد سے یہاں کے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اس سے قبل جب

مہمان گرامی تھب کرکٹ گرائونڈ پہنچے تو ان کا شانداراستقبال کیا گیا ۔ تقریب کے اختتام پر ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ مفتی عبدالمتین مرحوم،عبدالخی فدا مرحوم،مولانا عبدالرئوف مرحوم ،مفتی عبدالشکور مرحوم ،مولانا خورشید انور مرحوم اور صدام سبیل چغتائی مرحوم اور شہداء کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں