152

ترنول سے اغواء ہونے والی 17 سالہ لڑکی پولیس نے ہری پور سے بازیاب کرا لی,ملزم کے خلاف مقدمہ درج

ترنول سے اغواء ہونے والی 17 سالہ لڑکی پولیس نے ہری پور سے بازیاب کرا لی,ملزم کے خلاف مقدمہ درج

ترنول(رپورٹ:محمد اسحاق عباسی)ترنول سے اغواء ہونے والی 17 سالہ لڑکی پولیس نے ہری پور سے بازیاب کرا لی,ملزم کے خلاف مقدمہ درج گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے. تفصیلات کے مطابق 24 جون کو محلہ گلشن کالونی پنڈ پڑیاں ترنول کی رہائشی مسمات نسرین ساجد زوجہ ساجد شاہ نے




ترنول پولیس کو اطلاع دی کہ میری 17 سالہ بیٹی(م)جو کہ نکاح یافتہ ہے گھر سے لاپتہ ہو گئی ہے شک ہے کہ میری بیٹی کو فرمان نامی لڑکا جو کہ ہری پور کا رہائشی ہے,

ترنول پولیس کے اے ایس آئی محمد اسحاق نے مقدمہ درج کر کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر کارروائی کرتے ہوئے ہری پور کے علاقہ چھور شریف سے گھر پر چھاپہ مار کر لڑکی بازیاب کرالی جبکہ ملزم فرمان فرار ہو گیا.اے ایس آئی اسحاق نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد گرفتار کر لیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں