Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

میرے لیے لفظ پاکستانی سب سے اہم ہےمیرے لئے سب پاکستانی برابر ہیں، کیپٹن عاصم ملک

میرے لیے لفظ پاکستانی سب سے اہم ہےمیرے لئے سب پاکستانی برابر ہیں، کیپٹن عاصم ملک

میرے لیے لفظ پاکستانی سب سے اہم ہےمیرے لئے سب پاکستانی برابر ہیں، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) میرے لئے سب پاکستانی برابر ہیں اور یہاں پر میں تمام پاکستانیوں کو اپنے قریب سمجھتا ہوں، میرے لیے لفظ پاکستانی سب سے اہم ہے پاکستانی چاہے کسی بھی علاقہ سے ہو میرے لیے قابل احترام ہے

اور ان کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور سمندر پار پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے سے تعلق رکھنے والا شخص اوورسیز میں صرف پاکستانی ہے یہاں پر ہماری شناخت صرف اور صرف پاکستان ہے، پاکستان میں ہم کسی بھی زبان، علاقہ سے تعلق

رکھتے ہوں لیکن یہاں ہم سب پاکستانی ہیں میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ پاکستان کے تمام شہریوں کو جو اوورسیز میں مقیم ہیں ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں، میرے لیے کوئی بھی زبان کوئی بھی علاقہ اہمیت نہیں رکھتا میرے لیے سب سے بڑی اہمیت پاکستانی ہونا ہے، یہاں پر مقیم

اوورسیز پاکستانی میرے لیے قابل احترام ہیں اور ان کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے، دنیا بھر میں پھیلے تمام پاکستانی پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہو کر صرف پاکستانی ہوکر یہاں پر رہے ہیں،




ہمارے لیے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہمارا پاسپورٹ پاکستانی ہے جس پر ہم بحثیت پاکستانی دنیا بھر میں سفر کرتے ہیں اور اسی پاسپورٹ سے ہماری عزت ہے، اس لئے میں تمام پاکستانیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا چاہے وہ کسی بھی زبان، علاقے اور ثقافت سے تعلق رکھتے ہوں تمام پاکستانی میرے لیے برابر ہیں

Exit mobile version