108

تحریک آزادی کشمیر بھارتی ظلم وجبر کے باجود منزل کے حصول تک جاری رہے گی، الطاف احمد بٹ

تحریک آزادی کشمیر بھارتی ظلم وجبر کے باجود منزل کے حصول تک جاری رہے گی، الطاف احمد بٹ

اسلام آباد (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی)کل جماعتی رابطہ کونسل کے کنوینر و چیئر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک پر اللہ کا ہاتھ ہے بھارت کے تمام تر ظلم وجبر اور مذموم حربوں کے باوجود تحریک پورے عزم اور حوصلے سے جاری ہے ہر آنے والا دن تحریک کو مزید تقویت دیتا ہے شہداے کشمیر کی قربانیوں قاہدین حریت اور

کشمیری قوم کی جدوجہد اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں تحریک آزادی کشمیر کے بین الاآقوامی محاذ پر تحریک کشمیر برطانیہ کا گرانقدر کردار ہے اس کے ساتھ ساتھ بین آلاآقوامی محاذ پر ڈاکٹر ایوب ٹھاکر مرحوم ڈاکٹر غلام نبی فاء محمد نذیر قریشی محمد غالب اور دیگر قاہدین کی بہت بڑی

خدمات ہیں جن کو ہم نظر انداز نہیں کرسکتے۔سب کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں تحریک کشمیر برطانیہ کے پہلے صدر سید منور حسین مشہدی نے تحریک آزادی کیعالمی محاذ پر بے مثال کام کیا ان کے بعد محمد غالب تحریک کشمیر کے صدر رہے انہوں نے مشہدی صاحب کے تسلسل کو جاری رکھا

اب راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ بہت متحرک اور فعال کردار ادا کررہے ہیں اور محمد غالب یورپ کے صدر کی حثیت سے اپنا کردار ادا کررہے ہیں برطانیہ میں کشمیر پر بہت بڑی کانفر نسیں منعقد ہوء ہیں جن میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ہے جس کا کریڈٹ تحریک کشمیر برطانیہ کو جاتا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی طرف سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کے اعزاز میں دیئے گئے عشاہیے سے خطاب کرتے ہوے کیاعشاہی یسے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما سابق وزیر حکومت چوہدری مطلوب انقلابی ناہب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ جہانگیر خان کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر عبداللہ گیلانی ، حریت کے سنیر راہنماوں غلام محمد صفی ،

محمد فاروق رحمانی ، ثنااللہ ڈار ، جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی راہنما محمد رفیق ڈار ، کراچی میں کشمیریوں کے ترجمان محمود احمد، زاہد صفی،راجہ جہانگیر اور دیگر رہنماوں نے خطاب کیا عبدالرشید ترابی نے خطاب کر تے ہوے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے پر خطے میں کشیدہ صورتحال ہے دنیا یہ سمجھتی ہے کہ اگر مسلہ کشمیر حل نہ ہوا تو خطے

میں ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے عشاہیے سے خطاب کرتے ہوے مہمان خصوصی صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں آسی فیصد جماعت اسلامی کے لوگ شریک ہیں باقی جماعتوں کو اپنی سیاسی سر گرمیوں سے فرصت نہیں بیرون ممالک میں مقیم کشمیری اپنی اسطاعت کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں

راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ہر سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے آزاد خطہ کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کی ضرورت ہے آزاد کشمیر کے اندر ایسا ماحول بنایا جاے کہ محسوس ہو سکے کہ آزاد کشمیر حقیقت میں تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے

انہوں نے کہا کہ ہم تحریک کشمیر کے پلیٹ فارم سے اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں تحریک کشمیر نہ صرف برطانیہ بلکہ پورے یورپ میں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے سرگرم عمل ہیں ڈنمارک سپین اور ہر جگہ ہم نے کشمیر کیحوالے سے پروگرام کیے ہیں ہم

اوورسیز کیمونیٹی میں سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اتحاد و یکجہتی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ہمیں کشمیر کے ایجنڈے پر متحد ہونا ہوگا ہماری تقسیم سے دشمن کو فاہدہ ہوگا راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ ہمیں مل کرپانچ سالہ منصوبہ ترتیب دیں اور پھر سارے مل کر اس پانچ سالہ

منصوبے پر عملدرآمد کریں ہم اس حوالے سے لندن میں ایک کشمیر کانفرنس کرنا چاہتے ہیں جس میں پانچ سالہ منصوبہ پر غوروغوض کے بعد اس ایجنڈے کو لے کر چلا جائے۔ جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر بھارتی ظلم وجبر کے باجود منزل کے حصول تک جاری رہے گی کشمیری تھکے ہیں نہ ہی ان کے قدم ڈگمگائیں گے

۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستان کی سیاسی جماعتیں مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم پر آواز اٹھائیں اور بحیثیت فریق اور وکیل کے اپنے حق کا کردار ادا کریں۔الطاف بٹ نے کہا کہ آزادکشمیر کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کی ضرورت ہے نریندر مودی کا دوبارہ وزیراعظم بننا پوری دنیا کا امن تباہ ہوسکتا ہے پلوامہ کے واقعہ کے بعد کشمیریوں کو بھارت سے نکالا گیا ہے،آج بھارت میں ہندواتا کا دور دورہ ہے ،وہاں پاکستان کے بعد ہندو

ایک بار پھر جنونی ہواہے ،نریندر مودی کو کشمیر اور پاکستان کیخلاف کارروائیوں کیلئے دوبارہ سے لایا گیا ہے ،تحریکیں نوجوانوں کے ہاتھوں چلتی ہیں، بدقسمتی سے ہم اپنی یوتھ کو یہ تحریک منتقل نہیں کرپائے، جب مظفر آباد کا نوجوان تحریک کیلئے نہیں نکلے گا، اس کیلئے آواز بلند نہیں کریگا

تو ہم اسلام آباد کے نوجوان کو کیسے گلہ کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سید فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا سربراہ بنا کر کشمیریوں سے محبت اور کشمیر کا سے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا ،جتنا فخر امام کا کشمیر کے سبجیکٹ پہ عبور ہے وہ صحیح انتخاب ہیں، انہوں نے کہا کہ فہیم کیانی کو جیسے نوجوان ہی تحریک کو آگے بڑھا سکتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی قیادت اور نوجوانوں نے

بھارت کو یہ بتا دیا ہے کہ انکو کوئی طاقت کوئی ظلم آزادی سے دور نہیں کرسکتا ،مودی سرکار آنے کے بعد ابھرنے والے چیلنجز پہ نظر رکھنے کی ضرورت ہے، کشمیریوں کی جلد مسلسل کے بعد اب بھارت ہٹ دھرمی پر اتر آیا ہے اسلئے کشمیر کے مسلے کو حل کرنے کے بجائے اس تحریک کو دبانے کی کوشش کررہاہے پاکستان آج کشمیر کے معاملہ کی وجہ سے دباو کا شکار ہے

لیکن وہ کشمیریوں کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے ۔حریت کانفرنس کے سینئر راہنما محمد فاروق رحمانی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تحریک کشمیربرطانیہ نے عالمی سطح پر کشمیر کی تحریک میں بہت جاندار رول ادا کیا ہے ہمیں تحریک آزادی کے حوالے سے بدلتے حالات میں بہتر منصوبہ بندی سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے برطانیہ نے مسلہ کشمیر پیدا کیا برطانیہ مسلہ کشمیر کی ماں ہے اب برطانیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسلہ کشمیر کو کشمیری

عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرے دوطرفہ مسلہ بننے پر کشمیر کاز کو نقصان ہوا ہے یہ مسلہ سہ فریقی ہے اس کا حل بھی سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے اقوام متحدہ کی قررادادوں کے مطابق ہونا چاہییجموں وکشمیر لبریش فرنٹ کے مرگزی راہنما محمد رفیق ڈار نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تحریک کشمیر کے صدر راجہ فہیم کیانی کا تحریک آزادی کشمیر کے عالمی محاذ پر گرانقدر کردار ہے بین الااقوامی محاذ پر ہم سب کو ایک ہونا ہوگا اپنی اپنی وابسطگیوں سے

بالاتر ہوکر کشمیر کے لیے کام کرنا ہے اس سے ہم تحریک کو فاہدہ پہنچا سکتے ہیں تحریک ہے تو تب تنظیمیں اور جماعتیں ہیں بھارت کا ٹارگٹ پوری کشمیری لیڈر شپ ہے ہمیں دشمن کی سازشوں کو سمجھنا ہے . میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اوورسیز عالمی محاذ پر جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگیعشاہیے میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے




مرکزی راہنما سابق وزیر حکومت راجہ محمد یسین خان جماعت اسلامی کے راہنما سابق امیدوار اسمبلی راجہ خالد محمود خان مسلم لیگ کے راہنما راجہ شیر افگن سنیر صحافی عقیل ترین راجہ بشیر عثمانی عبدالروف انعام الحق احسان ترابی راجہ زاکر اور دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں