108

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان پر لبیک کہتے ہیں ، کیپٹن (ر)عاصم ملک

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان پر لبیک کہتے ہیں ، کیپٹن (ر)عاصم ملک

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی) معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سمندر پار پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن (ر)عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان پر لبیک کہتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف نے پاکستانی عوام کے دلوں کی ترجمانی کی ہے،

انہوں نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے جو بات کی ہے اس پر ہم سب پاکستانیوں کو لبیک کہہ کر ان کی ہاں میں ہاں ملانی چائیے اور پاک فوج اور پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر ملک کو معاشی بحران سے باہر نکالنا چاہیے، پاکستان اس وقت معاشی طور پر مشکل وقت سے گزر رہا ہے لہذا ہم سب پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ آرمی چیف نے جو بیان دیا ہے اس کو سنجیدگی سے لے کر اور اس پر لبیک کہتے ہوئے ہم بھی پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں سچا پاکستانی بن کر پاکستان کی معیشت کی ترقی کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حقیقت پسندانہ بیان پر لبیک کہتے ہوئے ملک کی معاشی بہتری کے لیے بھرپور تعاون اور عملی اقدامات کرنے چائیں، کیپٹن (ر) عاصم ملک نے کہا کہ

جنرل قمرجاویدباجوہ پاکستان اور پاکستانی قوم کیلئے درد رکھنے والے جرنیل ہیں اور ان کا بیان اس بات کا عکاس ہے کہ وہ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر فکرمند ہیں لہذہ ہمیں جنرل قمر جاوید باجوہ کی سوچ اپنانی ہوگی اور پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات کا مظاہرہ کرنا ہوگا،




سمندپار پاکستانیوں کے ترجمان نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور میں چیف آف آرمی سٹاف کو یقین دلاتا ہوں کہ اوورسیز میں مقیم پاکستانی پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کرینگے اور ملک کے بہتر مستقبل کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں