Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ترنول جی ٹی روڈ پر چنگ چی رکشوں کے غیر قانونی سٹینڈ کم عمر ڈرائیورز کی وجہ سے حادثات میں اضافہ

ترنول جی ٹی روڈ پر چنگ چی رکشوں کے غیر قانونی سٹینڈ کم عمر ڈرائیورز کی وجہ سے حادثات میں اضافہ

ترنول جی ٹی روڈ پر چنگ چی رکشوں کے غیر قانونی سٹینڈ کم عمر ڈرائیورز کی وجہ سے حادثات میں اضافہ

ترنول(رپورٹ:محمد اسحاق عباسی )ترنول جی ٹی روڈ پر چنگ چی رکشوں کے غیر قانونی سٹینڈ کم عمر ڈرائیورز کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو گیا عوام نے ڈی ایس پی موٹروے پولیس کو کارروائی کیلئے تحریری درخواست دے دی تفصیلات کے مطابق ترنول کےرہائشیوں گوہر رحمان عباسی محمد اعجاز ,نعیم احمدمحمد ارشاد اور دیگر نے ڈی ایس پی موٹروے پولیس بیٹ فور کو تحریری درخواست دی کہ ترنول چوک سرائے خربوزہ ڈہوک پراچہ اور سنگجانی چوک میں چنگ چی رکشوں کی بھر مار ہے اور جی ٹی روڈ کے اوپر غیر قانونی سٹینڈ بنا رکھے




ہیںان رکشوں کے اکثر ڈرائیورز کم عمر ہیں اور کئی منشیات کے بھی عادی ہیں.جی ٹی روڈ کو توڑ کر خود ساختہ کراسنگ کیلئے راستے بنا رکھے ہیں اور رانگ سائیڈ پر چلتے استعمال کرتے ہیں جس سے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں بات کرنے پر عوام کے گلے پڑتے ہیں.عوام نے موٹر وے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

Exit mobile version