Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے

برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے

برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(رپورٹ:شاہ بابا حبیب عارف)برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن اس سال موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ شہزادہ چارلس اور آنجہانی لیڈی ڈیانا کے بیٹے شہزادہ ولیم کی پاکستان آمد کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔برطانوی شاہی محل کے جاری بیان کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج پاکستا نی دفتر خارجہ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔




لندن میں پاکستان ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام انکے استقبال کے منتظر ہیں۔شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بیٹے شہزادہ ولیم برطانیہ کے دوسرے ولی عہد ہیں، جو پاکستان آئیں گے۔ دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Exit mobile version