Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

تھانہ ترنول کی حدود میں قبضہ مافیا اور نوسرباز پراپرٹی ڈیلرگروہ سرگرم

تھانہ ترنول کی حدود میں قبضہ مافیا اور نوسرباز پراپرٹی ڈیلرگروہ سرگرم

تھانہ ترنول کی حدود میں قبضہ مافیا اور نوسرباز پراپرٹی ڈیلرگروہ سرگرم

ترنول(رپورٹ:محمد اسحاق عباسی)تھانہ ترنول کی حدود میں قبضہ مافیا اور نوسرباز پراپرٹی ڈیلرگروہ سرگرم غریب لوگوں کی زمین اور پلاٹوں پر قبضہ ہونے لگا.تفصیلات کے مطابق تھانہ ترنول کے علاقہ میں آئے روز زمینوں اور رہائشی پلاٹوں پر قبضہ مافیا کے مختلف گروہ تیزی سے پھیل رہے ہیں.

تھانہ ترنول میں روزانہ کی بنیاد پر آنے والے کیسوں میں زیادہ تر کیس زمین پر قبضہ کے آتے ہیں.ذرائع کے مطابق اکثر نوسر باز پراپرٹی ڈیلروں نے سی ڈی اے کی سرکاری زمینیں بھی فروخت کرنا شروع کر رکھی ہیں جن کے خلاف کئی مقدمات بھی درج کئے جاچکے ہیں. اکثر موضع جات میں




ایک ایک پلاٹ کئی افراد کے ہاتھوں فروخت کئے جا چکے ہیں.نوسربازوں نے زمینوں کے جعلی کاغذات بھی تیار کر رکھے ہیں. عوام نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی سے قبضہ مافیا گروہ اور نوسرباز پراپرٹی ڈیلروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے

Exit mobile version