106

ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو اے این ایف نے تحویل میں لے لیا

ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو اے این ایف نے تحویل میں لے لیا

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کو کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر منشیات فروشوں کے ساتھ تعلق کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض افراد منشیات کا بزنس کرتے تھے جن کا تعلق رانا ثنا اللہ کے ساتھ تھا۔




ان منشیات کا بزنس کرنے والوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔ اے این ایف ذرائع نے کہا ہے کہ ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرکے ان سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ادھر ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کا آخری بار رابطہ عطا تارڑ سے ہوا، انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد سے لاہور اجلاس کے لئے روانہ ہو رہے ہیں،

انھیں سکھیکی کے قریب اے این ایف نے حراست میں لیا۔ لیگی رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ سے رابطہ نہیں ہو رہا اور نہ ہی کوئی معلومات دے رہا ہے، انہوں نے آج اہم اجلاس کی صدارت کرنا تھی۔

دوسری جانب رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے آ رہے تھے، لاہور میں پارٹی اجلاس ان کی مشاورت سے رکھا گیا۔ لاہور پہنچنے پر انہوں نے مجھ سے ٹیلی فون پر بات کی، اس کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں