کرپشن کی رقم مرنے کے بعد بھی ادا کرنی ہوگی، سپریم کورٹ
اسلام آباد(رپورٹ:شاہ بابا حبیب عارف) سپریم کورٹ نے مرحوم پولیس افسر اور اس کی بیوی کی کرپشن کیس میں جرمانے کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں مرحوم ڈی ایس پی جمیل اختر کیانی اور اہلیہ مسمات ریاض بی بی کی کرپشن کیس میں جرمانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے
کرپشن کی تین کروڑ روپے کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کرپشن کی رقم تو واپس کرنا ہوگی، مجرموں نے جتنے کی کرپشن کی جرمانہ کی رقم اس سے بہت کم ہے، 50 سال پہلے ڈھائی کروڑ کا پلاٹ لیا گیا، اس پلاٹ کی موجودہ مالیت ڈھائی ارب سے زیادہ ہوگی، 2003 میں بھی کہا گیا 3 کروڑ جرمانہ آج کے حساب سے انتہائی کم ہے