92

میڈیا کی خبروں پر فوری ایکشن، غیر قانونی چلنے والے چنگ چی رکشوں کے خلاف بھر پور کارروائی

میڈیا کی خبروں پر فوری ایکشن، غیر قانونی چلنے والے چنگ چی رکشوں کے خلاف بھر پور کارروائی

ترنول(رپورٹ:محمد اسحاق عباسی )میڈیا کی خبروں پر فوری ایکشن ڈی ایس پی موٹروے پولیس کی نگرانی میں غیر قانونی چلنے والے چنگ چی رکشوں کے خلاف بھر پور کارروائی بھاری جرمانے اور کئی رکشے تھانہ میں بند کر دئیے گئے.تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈیا میں ترنول اور گردونواح میں چلنے والے غیر قانونی چنگ چی رکشوں کے خلاف چھپنے والی خبر پر ڈی ایس پی موٹروے پولیس پولیس عامر جمیل نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹیمیں تشکیل دیں

اور اپنی نگرانی میں ترنول چوک اور چونگی نمبر 26 میں چنگ چی رکشوں کے خلاف زبردست کارروائی کرتے ہوئے 100 کے قریب رکشوں کو جرمانہ کیاجن میں کم عمر ڈرائیورز بغیر لائسنس رانگ




سائیڈ پر چلنے والے اور بغیر رجسٹریشن والے رکشے شامل ہیںجبکہ 6سے زائد رکشے تھانہ میں بند کر دئیے گئےاس موقع پر ڈی ایس پی موٹروے پولیس عامر جمیل نے ایف ایس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹی روڈ پر دیگر مقامات پر بھی آپریشن جاری رہے گا.اور غیر قانونی طور پر چلنے والے رکشوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں