87

چین کے سفیر یاوجنگ کی پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات

چین کے سفیر یاوجنگ کی پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات

اسلام آباد: ( رپورٹ:نوید ملک)پاکستان میں چین کے سفیر یاوجنگ نے آج پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی خبر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے اموراورچین کے سیاسی ڈھانچے کے مختلف خدوخال پر بھی مفصل بات چیت ہوئی۔ چینی سفیر نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کو دورہ چین کی دعوت دی۔

ملاقات میں مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر چینی سفیر یاؤجنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین باہم بااعتماد دوستانہ تعلقات میں منسلک ہیں۔پاکستان اور چین کے مابین تعلقات سفارتی و حکومتی سطح سے آگے بڑھتے ہوئے سماجی و عوامی سطح پر بھی مضبوط ہورہے ہیں۔چاہتے ہیں کہ حکومتی تعاون و اشتراک کیساتھ جماعتی بنیادوں پر بھی متحرک اور مستحکم روابط استوار کئے جائیں۔وزیراعظم نے اپنے دورہ چین کے

دوران پارٹی سکول کے دورے میں خاص دلچسپی کا اظہار کیاتھا۔غربت کے خاتمے اور کرپشن کے انسداد کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے معترف ہیں۔ چینی سفیر نے یہ بھی کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے سے وزیراعظم کی کمٹنٹ کو نہایت قدر کی نگاہ سے

دیکھتے ہیں۔وزیراعظم کی خواہش پر پاکستان کی زرعی اجناس کی چینی منڈیوں تک رسائی کے عمل سہل اور تیز بنا رہے ہیں۔سیاسی و جماعتی تجربات سے استفادے کیلئے تحریک انصاف کا بھرپور خیر مقدم کریں گے۔سیف اللہ خان نیازی نے مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر سفیر محترم کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دورہ چین کی دعوت پر جنابِ سفیر کے شکرگزار ہیں۔پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی اشتراک دونوں ممالک کیلئے سود مند ہے۔ایسے طویل المدتی منصوبوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئیے جو فراہمی روزگار کا وسیلہ بنیں




۔حکومتی و اقتصادی سطح پر اشتراک کیساتھ سیاسی و سماجی میدان میں تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔چینی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی کیساتھ تعلقات کو مزید مستحکم اور فعال بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ملاقات میں دونوں اطراف سے ورک فورس کو جدید تعلیم اور مہارت سے مسلح کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر نے دورہ چین کی دعوت قبول کرلی ہے۔تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا بطور یادگاری شیلڈ چینی سفیر کی خدمت میں پیش کیاگیا۔پاکستان تحریک انصاف کا آئین بھی بطور یادگار چینی سفیر کو دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں