97

وزیر اعظم نے صحت انصاف کارڈ کا اجراء کرکے عوام سے کیا ایک اور وعدہ نبھا دیا ، اسد عمر

وزیر اعظم نے صحت انصاف کارڈ کا اجراء کرکے عوام سے کیا ایک اور وعدہ نبھا دیا ، اسد عمر 

ترنول(رپورٹ:محمد اسحاق عباسی ) سابق وفاقی وزیر خزانہ و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم نے صحت انصاف کارڈ کا اجراء کرکے عوام سے کیا ایک اور وعدہ نبھا دیا ۔ انشاء اللہ عوام کی مشکلات جلد دور ہوں گی ۔ وہ ترنول یوسی 47میں مستحق خاندانوں میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر اسد عمر نے یوسی 47ترنول میں پبلک سیکرٹریٹ کا بھی افتتاح کیا ۔ تقریب میں ہیلتھ کوارڈینیٹر این اے 54ملک ساجد ، ملک امتیاز ممبر سی ای سی ، سابق صدر پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ اسلام آباد نعیم خان ، صدر پی ٹی آئی ترنول راجہ غلام مصطفٰے ، جنرل سیکرٹری عجائب خان ، کوارڈینیٹر یوسی 46چوہدری وقاص ، رہنما پی ٹی آئی نمبردار ملک نعیم ، جنرل کونسلر سرائے خربوزہ حاجی خالد محمود ، ساجد بٹ ، عامر بٹ ، عامر خان ، ذیشان ماگرے ،




لطیف اکبر چوہدری ، راجہ شفیق احمد ، ندیم خان ، راجہ ظفر محمود ، راجہ یامین ، راجہ تجمل، مسعود عباسی ، عارف خان ، چوہدری نثار ، شفقت محمود ، ملک اسحاق و دیگر نے شرکت کی ۔ اسد عمر نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے عوام کا ایک اور خواب پورا ہوا انہوں نے کہا کہ بنیادی ہیلتھ یونٹ بھی بنے گا جو ترقیاتی بجٹ میں شامل ہے انشاء اللہ ترنول کے دیہی علاقے کیلئے ہسپتال بھی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ صحت ایک بنیادی مسئلہ ہے باقی وعدے بھی جلد پورے ہوں گے ۔
ہیلتھ کوارڈینیٹر ملک ساجد نے کہا کہ فیز ون میں 16000خاندانوں میں صحت انصاف کارڈ ز کی تقسیم عنقریب ہو گی 720000 روپے سالانہ ایک خاندان پرخرچ ہوں گے انہوں نے کہا کہ یہ ایک انقلابی قدم ہے انہوں نے کہا کہ یوسی ترنول کو صحت انصاف کارڈ کا سنٹر بنایا گیا ہے
جس کی ذمہ داری صدر پی ٹی آئی ممبر ضلع کونسل زکوٰة و عشر کمیٹی راجہ غلام مصطفٰے کو سونپی گئی ہے گردونواح کے علاقے اس سے مستفید ہوں گے ۔ راجہ غلام مصطفٰے نے کہا کہ مستحقین اور حق داروں کو حق ملے گا صحت انصاف کارڈ کے اجراء اور ترقیاتی کاموں پر وزیر اعظم عمران خان اور اسد عمر کے مشکور ہیں آئندہ بھی کامیابی قدم چومے گی ۔ عجائب خان نے کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان اور اسد عمر نے عوام کے دل جیت لیے ہیں صحت انصاف کارڈ کا اجراء انقلابی قدم ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں