124

مریم نواز کی پریس کانفرنس کا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جواب

مریم نواز کی پریس کانفرنس کا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جواب

اسلام آباد(رپورٹ:نوید ملک)مریم نواز کی پریس کانفرنس کا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جواب پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے مراد سعید نے کہا کہ کیلبری کوئین نے ایک مرتبہ پھر قوم کا وقت ضائع کرنے کی کوشش کی کیلبری کوئین کے پاس “غیبی امداد” پہنچی تو میڈیا پر چلانے کی بجائے چیف جسٹس سے رجوع کرتیں اپریل 2017 سے آج تک جتنے بھی ثبوت اس ٹبر نے پیش کئے وہ جھوٹے، جعلی اور شریف فونڈری میں تیار شدہ ہیں، جعلی

قطری خطوط، کیلبری فونٹ اور ڈاکٹرز کے فرمائشی خطوط کے علاوہ ایک کاغذ کا ٹکڑا اس خاندان نے پیش نہیں کیا، کیلبری پروڈکشن” کی تازہ ترین قسط بھی بظاہر ڈان لیکس جیسے کسی درباری قصہ خواں کے ذہن کے اختراع محسوس ہوتی ہے، پہلے دن سے اپنی صفائی پیش کرنے کی بجائے عدالتوں اور اداروں پر حملوں کا سہارا لیا گیا، ججوں کی خرید و فروخت کے ناقابل

تردید شواہد کیلبری کوئین کی بائیں جانب تشریف فرما انکے چچا کیخلاف موجود ہیں، شہباز شریف، سیف الرحمٰن اور جسٹس قیوم کی ساتھ پوری اور واضح گفتگو یوٹیوب پر انہیں شرمندہ کرنے کیلئے موجود ہے، پاکستان کی نئی نسل اور نوجوان آل شریف کے حقیقی چہروں اور وارداتوں سے




بخوبی آگاہ ہے، جھوٹ، بہتان، جعل سازی اور شرارتوں کی سیاست کا دور تمام ہوا، آل شریف کی سیاہ کاریوں کا محاسبہ کسی تعطل کےبغیر جاری رہے گا، ادارے پوری آزادی سے اپنا کام جاری رکھیں گے، چور جیلوں میں پہنچیں گے، جمہوریت مستحکم ہوگی اور پاکستان آگے بڑھے گا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں