نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش
اسلام آباد(رپورٹ:نوید ملک)وزارتِ مواصلات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش۔08-07 سالہ گمشدہ بچے کو اس کے گھر والوں سے ملوا دیا تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 5 افسران سب انسپکٹرفخر زمان اورسب انسپکٹرعرفا ن رضا کو دوران گشت روڈ کے کنارے ایک سات سے
آٹھ سالہ بچہ روڈ سے ملا ہے۔ موٹروے پولیس افسران فوری طورپربچے کو اپنی تحویل میں لیا اور پوچھ گچھ کرنے پر بچے نے اپنا نام سید سخاوت شاہ ولد سید مبارک حسین شاہ ڈھوک الہی بخش نزد آٹامک انرجی کالونی روات،مستقل پتہ اٹک کار ہائشی ہے اوربچے نے بتایاکہ اسکو ایک نامعلوم شخص نے ٹافی کھلائی اسکے بعد اسکو کچھ یاد نہیں اور آج بچے کو روڈ پر
چھوڑ گئے بچہ گھر جانے کے لیئے رو رہا تھاموٹروے پولیس افسران نے بچے کو پانی پلایا اور فرسٹ ایڈ کے لیئے ہسپتال لے گئے جب بچہ تھوڑا بہتر ہوا تو اسکے گھر والوں سے رابط کیا گیا اور بچے کو والد کے پاس بتائی گئی جگہ پر لے گئے تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ بچے کے والد نے لوکل پولیس میں بھی رپورٹ کروائی تھی بعد ازاں بچے کو والد کے حوالے کیاگیا۔ موقع پر
موجود افراد نے موٹروے پولیس کی اس ہمدردانہ کاروائی کو خوب سراہا۔ ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے۔