102

پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کیلئے تاجر برادری نے جو قربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں

پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کیلئے تاجر برادری نے جو قربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں

اسلام آباد (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کیلئے تاجر برادری نے جو قربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اقتدار میں لانے کیلئے تاجروں نے اپنے گھر کے چولہوں تک کو بند کر دیا تھا،

یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ماضی میں کپتان کیساتھ اسلام آباد کی سڑکوں پر کئی ماہ گزارے، اس جماعت کوحکومتی جماعت بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی گئی، مگر آج اقتدار میں آنے کے بعد حکومت نے تاجروں کا بھی معاشی قتل شروع کر دیا، انہوں نے کہا کہ گورنر سند ھ نے بھی تاجروں کے متعلق بیان دیکر دیکھ لیا، پھر ان کو معافی مانگنی پڑی،اور وزیر داخلہ بھی تاجروں سے متعلق کوئی ایسا بیان نہ دیں جو ہم نئے پاکستان میں نہیں سننا چاہتے،ان

خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ جب وزیراعظم ایف بی آر کو چور کہتے ہیں تو ہم نے کہہ دیا تو کونسی بڑی بات ہو گئی، ہم حکومت کو مذاکرات کی میز پر لانا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام مسائل امن کے ساتھ حل ہوں، ایسا نہ ہو کہ کہیں دیر ہو جائے، انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اس تمام تر صورتحال کی وجہ سے 13 مئی کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا بھی اعلان کیا،

پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد چوہدری نے کہا کہ ایف بی آر نے مویشی منڈی کے حوالے سے جو فیصلہ کیا ہے اس پر ہی نظر ڈال لیں کیا عجیب و غریب فیصلہ لیا گیا ہے،اسی طرح اگر آپ تمام تر پیش کردہ بجٹ کا جائزہ لیں تو یقینا یہ بجٹ تاجر و عوام دشمن بجٹ نظر آئے گا،

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں بھی ایسے مسائل پیش آتے رہے ہیں،مگر ماضی کی حکومتوں نے تمام تر مسائل کو مذاکرات کی میز پر حل کیا، اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے نئی شرائط کا اضافہ کر کے رشوت خوری کا نیا دروازا کھولنے کی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے،




گذشتہ دنوں کراچی کی ہڑتال کو لے کر بہت سے لوگ شکوک میں مبتلا ہیں لیکن 13 مئی کو ہڑتال کی کال ہر حال میں کنفرم ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں تسلیم کیے جاتے ہم ہر طرح کی ہڑتال اور احتجاج کیلئے تیار ہیں، جہاں تک ہو سکا ہم اپنی بقا کی خاطر لڑیں گے، پریس کانفرنس میں تاجر رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں