193

اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا،عاصم ملک

اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا،عاصم ملک

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا اور اس اہم کردار کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی رقوم بینکوں کے ذریعے پاکستان بھیجیں، اوورسیز پاکستانی اپنی رقوم ہنڈی کی بجائے بینک کے ذریعے بھیجیں تاکہ ملک کی

معاشی ترقی کی رفتار تیز ہو سکے، ان خیالات کا اظہار اوورسیز کے ممتاز پاکستانی راہنما اور سمندر پار پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ قانونی طریقے سے رقم بھیجنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے جبکہ ہنڈی سے

پاکستان کی کوئی خدمت نہیں کی جاسکتی، دنیا کے دیگر ممالک کے افراد ہنڈی کے ذریعے پیسوں کا لین دین نہیں کرتے بلکہ وہ بینک کے ذریعے قانونی طریقے سے اپنی رقوم اپنے ملک بھیجتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اسی لئے تمام پاکستانیوں کی طرح اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کو بھی




اپنے ملک کی معیشت کے لئے اہم کردار ادا کرنا ہوگا،ہمیں آج سے یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنی رقوم پاکستان قانونی طریقے سے بینکوں کے ذریعے بھیجیں گے اور ہنڈی کے ذریعے رقم بھیجنے کی حوصلہ شکنی کریں گے کیونکہ پاکستان کی ترقی ہو گی تو پاکستانی عوام بھی خوشحال ہوں گے اوورسیز پاکستانیوں پر بھی اتنی ہی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جتنی پاکستان میں رہنے والے پاکستانیوں پر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں