74

جی ٹی روڈ سنگجانی ٹول پلازہ پر پبلک سروس ٹرانسپورٹ کی 205گاڑیوں کی رجسٹریشن

جی ٹی روڈ سنگجانی ٹول پلازہ پر پبلک سروس ٹرانسپورٹ کی 205گاڑیوں کی رجسٹریشن

ترنول(رپورٹ:محمد اسحاق عباسی )ڈی آئی جی نارتھ موٹروے پولیس میر عالم شینواری کی ہدایت پر ڈی ایس پی موٹروے پولیس بیٹ فور عامر جمیل کی نگرانی میں میں جی ٹی روڈ سنگجانی ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس کے افسران نے پبلک سروس ٹرانسپورٹ کی 205گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی

اس موقع پر مسافر گاڑیوں کے ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ فٹنس ٹائرز کنڈیشن سی این جی گیس سلنڈرز کو چیک کیا گیااور موٹروے پولیس کی جانب سے سرٹیفیکیٹ جاری کئے گئے اس سلسلے میں سنگجانی ٹال پلازہ پر موٹروے پولیس نے کیمپ لگا رکھا ہے




خصوصی مہم میں آپریشن آفیسر رفیع اللہ خان ایڈمن آفیسر اقبال استوری ایس پی او ملک اقبال ایس پی او سیف الرحمن ایس پی او انعام اللہ نیازی ایس پی او طائر انجم پی او شمائلہ رشید پی او امبرین یوسف پی او سمیرا بی بی اور اور دیگر نے حصہ لگا.واضح رہے کہ یہ مہم تین دن تک جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں