98

موجودہ حکمران عوام پر عذا ب بن کے نازل ہو ئے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن)

موجودہ حکمران عوام پر عذا ب بن کے نازل ہو ئے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن)

ترنول (رپورٹ:اسحاق عباسی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوام پر عذا ب بن کے نازل ہو ئے ہیں۔

ڈالر کی پرواز ، ٹیکسسز کی بھر مار اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیاہے۔ موجودہ بجٹ نے ملک کے ہر طبقہ کو احتجاج پر مجبور کر دیا ۔ حکومت اپنی ساری توانیاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی آ واز کو دبانے پر صرف کر رہی ہے۔ نواز شریف اس ملک کے حقیقی قائد اور مریم نواز قوم کی بیٹی جس پر بے بنیاد مقدمات قائم کر کے بد ترین تاریخ رقم کی گئی ہے۔ انصاف دینے والوں نے ناانصافی کی انتہا کردی اور اپنے فیصلہ کو دباﺅ کا نتیجہ قرار دیا۔

گزشتہ انتخابات میںعوامی مینڈیٹ پر جو ڈاکہ ڈالا گیا اس کے اثرات اب سامنے آ رہے ہیں۔ اُنہوںنے یہ بات پاکستان مسلم لیگ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میں ضلع راولپنڈی کی سات تحصیلوں پر مشتمل جلسہ سے خطاب کے دوران کیا ۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ، ملک ابرار ا ور دیگر نے بھی خطابات کئے۔ جلسہ میں مقامی لیگی قیادت کے اختلافات کھل کر سامنے آ ئے ۔

سابق امیدواران ایم این اے ، ایم پی اے سردار ممتاز خان ، راجہ سرفراز سمیت کئی مقامی لیڈران نے تقریب میں شرکت نہیں کی۔مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ، موٹر ویز اور سی پیک جیسے منصوبے دیئے وہ جیلوں میں ہیں۔ جس جج نے نواز شریف نے کے خلاف فیصلہ دیا اس نے خود تسلیم کیا کہ میں نے دباﺅ میں فیصلہ دیا۔ حکومت فرانزک کر چکی۔ ویڈیو اصل نکل آ ئی۔ نالائق وزیر اعظم کہتا ہے کہ میرا اس سے تعلق نہیں ۔ نیب احتساب کا ادارہ نہیں ۔بلکہ ن لیگ اکاونٹیبلٹی بن چکا ہے سعد رفیق ، حمزہ، شہاز شریف ،

رانا ثناءکس کس کو گرفتار کرو گے۔پوری قیادت کو گرفتار کر لو مگر عوام نواز شریف کے ساتھ ہے۔ عوامی ریلا موجودہ نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔ ہماری قیادت پر مقدمات پہ مقدمات قائم اور اراکین کی وفاداریاں خریدنے کے حکومتی وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے جو پیسہ اور وقت عوامی فلا ح و بہبود پر خرچ ہو نا چاہیے تھے وہ مخالفین کو دیوار سے لگانے کے لیے




استعمال کیے جا رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو انتخابات سے قبل خواب دکھائے تھے مگر قوم کے تمام سپنے ٹوٹ گئے۔ موجودہ حکومت نے عوام کو ناجائز ٹیکسسز، مہنگائی، ناانصافی کے تحفے دیئے۔ ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر اور افراط زر کا انڈیکس بھی خطرناک ، ان حالات میں عام آ دمی تو کیا متوسط طبقہ بھی الاماں الاماں پکار رہا ہے۔ تبدیلی والے خود پریشان اور اب وہ اپنی غلطی پر شرمندہ و نادم ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں