93

جی ٹی روڈ پر موٹروے پولیس کی جانب سے مسافر گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تین روزہ مہم مکمل

جی ٹی روڈ پر موٹروے پولیس کی جانب سے مسافر گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تین روزہ مہم مکمل

ترنول(رپورٹ:اسحاق عباسی)جی ٹی روڈ پر موٹروے پولیس کی جانب سے مسافر گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تین روزہ مہم مکمل ہو گئی.کل 950گاڑیوں کی انٹری کی گئی.تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نارتھ موٹروے پولیس میر عالم شینواری کی ہدایت پر ڈی ایس پی موٹروے پولیس بیٹ فور عامر جمیل کی نگرانی میں میں جی ٹی روڈ سنگجانی ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس کے

افسران نے مسافر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ تین دن تک جاری رکھا.ڈی ایس پی موٹروے پولیس بیٹ فور عامر جمیل نے طاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ مہم میں جی ٹی روڈ پر چلنے والی 980 گاڑیوں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا گیا اور انھیں سرٹیفیکیٹ جاری کئے گئے.

اس موقع پر مسافر گاڑیوں کے ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی,گاڑیوں کے روٹ پرمٹ, فٹنس,ٹائرز کنڈیشن,سی این جی گیس سلنڈرز کو چیک کیا گیااور موٹروے پولیس کی جانب سے سرٹیفیکیٹ جاری کئے گئے.متعدد مسافروں کی جانب سے کنڈیکٹرز کا مسافروں کے ساتھ نامناسب رویہ کی بھی شکایت کی گئیں.جسکا ازالہ افسران نے موقع پر کیا.

اس لسلے میں سنگجانی ٹال پلازہ پر موٹروے پولیس نے جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف تین دن کیمپ لگائے رکھا.خصوصی مہم میں آپریشن آفیسر رفیع اللہ خان,ایڈمن آفیسر اقبال استوری,ایس,پی,او ملک اقبال,ایس پی او قمر زمان,ایس پی او تاشفین خان,پی او عنبرین یوسف اور دیگر افسران نے حصہ لیا.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں