121

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ویڈیو عوام کے سامنے رکھ دی ہے، جج ارشد ملک نے اعتراف کیا

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ویڈیو عوام کے سامنے رکھ دی ہے، جج ارشد ملک نے اعتراف کیا

اسلام آباد (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی ) شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ویڈیو عوام کے سامنے رکھ دی ہے، جج ارشد ملک نے اعتراف کیا کہ خودکشی کی حد تک پہنچ گیا تھا اس لئے مجبور ی میں یہ فیصلہ دیا،انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال کے بعد احتساب کاسارا نظام شکوک و شبہات کا شکار ہو چکا ہے، معاملہ صرف ارشد ملک کا نہیں بلکہ وہاں مانیٹرنگ کرنے والے معزز جج صاحبان کا بھی ہے،




ارشد ملک نے دباؤ کا اعتراف کیا تو پھر اس پر ایکشن کیوں نہیں لیا گیا، پولیس میں اطلاع کیوں نہیں دی گئی، اس کیس کو مد نظر رکھتے ہوئے صر ف یہی کیس نہیں بلکہ تمام تر کیسز مشکوک ہو چکے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ

پریس ریلیز اور جج کے بیان سے ایک بات واضح ہے کہ جج اپنے آپ کو بچانے کیلئے کہانیاں بنا رہا ہے، عوام جانتے ہیں کہ سچ کیا ہے، جج کو ہٹانے سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے اور حکومت بھی اس کیس میں ملوث ہے،




وزیراعظم نے بھی پہلے از خود نوٹس لینے کا کہا تھا مگر جب ویڈیو فرانزک میں سچی ثابت ہوئی تو حکومت نے یوٹرن لیا کہ اس کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں،

وزراء ابھی تک جج کے دفاع میں کھڑے ہیں حالانکہ جج کو اعلیٰ عدلیہ نے ہٹا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم بس عوام کا انصاف پر اعتماد چاہتے ہیں ہمارا مقصد کوئی




سیاسی مفاد حاصل کرنا نہیں ہے، ہماری اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملے پر نوٹس لے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں