103

شہبازشریف کی کرپشن نے سب سے بڑے صوبے کو دیوالیہ کردیا،وزیراطلاعات پنجاب

شہبازشریف کی کرپشن نے سب سے بڑے صوبے کو دیوالیہ کردیا،وزیراطلاعات پنجاب

اسلام آباد(رپورٹ :فائزہ شاہ کاظمی) وزیراطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی کرپشن نے سب سے بڑے صوبے کو دیوالیہ کردیا۔ برطانوی اخبار کی شہباز شریف کے خلاف نئے منی لانڈرنگ اسکینڈل کی خبر شائع کرنے پر وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری کا کہنا تھا کہ درست کہتے ہیں
“بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ “، خود کو خادم اعلیٰ کہلوانے والے کا اصل چہرہ سامنے آنا شروع ہو گیا، شہباز شریف نے زلزلہ زدگان کی امدادی رقم کو بھی نہیں بخشا۔صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لٹیروں کے بارے میں موقف درست ثابت ہوا، سارا شریف خاندان منی لانڈرنگ میں مکمل طور پر ملوث ہے، سابق پنجاب حکومت نے “ڈیفڈ” کی
برطانوی امداد میں بھی خرد برد کی، ثابت ہوا کہ شہبازشریف منی لانڈرنگ کے اصل “ماسٹر مائنڈ” ہیں، شہباز شریف کے بیٹے اور داماد لندن اسی لیے بیٹھے ہیں۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ




پنجاب کو مقروض کرنے والوں نے دل کھول کر کرپشن کی، شہبازشریف کی کرپشن نے سب سے بڑے صوبے کو دیوالیہ کر دیا، اب عوام نواز لیگ پر کسی قسم کا بھروسہ نہیں کریں گے، عمران خان کا لٹیروں کے بارے میں موقف درست ثابت ہوا، شریف خاندان برطانوی میڈیاکے سوالوں کا جواب دے۔ اب عوام (ن) لیگ پر کسی قسم کا بھروسہ نہیں کریں گے۔




FS MediaAdmin

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں