95

ایف بی آر نے مریم نواز پر 12 لاکھ سے زائد کا ٹیکس عائد کردیا

ایف بی آر نے مریم نواز پر 12 لاکھ سے زائد کا ٹیکس عائد کردیا




اسلام آباد(رپورٹ:شاہ باباغلام حبیب)ایف بی آر نے مریم نواز پر 12 لاکھ سے زائد کا ٹیکس عائد کردیاایف بی آر نے مریم نواز ، نصرت شہباز پر ٹیکس عائد کرکے نوٹسز جاری کردیئے۔ایف بی آر نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر ٹیکس عائد کرکے انہیں نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مریم نواز پر




مجموعی طور پر 12 لاکھ 57 ہزار روپے ٹیکس عائد کیا۔ مریم نواز پر 6 لاکھ 57 ہزارروپے انکم سپورٹ لیوی اور 6 لاکھ روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا۔ ایف بی آر نے نصرت شہباز پر ایک لاکھ 72 ہزار 659 روپے ٹیکس عائد کر دیا۔ انہیں 90 ہزار 210 روپے انکم سپورٹ لیوی جبکہ 82 ہزار 449 روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا گیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں