Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں،آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں،آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں،آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(رپورٹ:مجید دھریجہ)رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی۔ اس دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔




اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔ سوموار کے روز: کشمیر، اسلام آباد، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ژوب، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے




ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ منگل کے روز: کشمیر، اسلام آباد، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ژوب، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی

امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، پشاور، فیصل آباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں /آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر: مظفرآباد40، گڑھی دوپٹہ19، کوٹلی11، راولاکوٹ04، پنجاب: اٹک27، لاہور (ائیرپورٹ26، سٹی06)، لیہ11، چکوال10،




جہلم09، مری، منگلا08، اسلام آباد (ائیرپورٹ، گولڑہ06)، جوہرآباد04، قصور03، منڈی بہاولدین02، گجرات01، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ26، چراٹ22، کاکول17، پٹن16، دیر03، مالم جبہ01، بلوچستان: ژوب09ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت: نوکنڈی 47، دادو ،موہنجوداڑو 45، شہید بینظیرآباد، دالبندین اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔




Exit mobile version