90

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد(رپورٹ:شاہ باباغلام حبیب) عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کمانڈرکلبھوشن یادیو کیس کا محفوظ کل سنایا جائے گا۔عالمی عدالت کل (17 جولائی) کو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائے گی۔




عالمی عدالت انصاف کے صدر اور جج عبدالقوی احمد یوسف بھارتی اپیل کا فیصلہ سنائیں گے۔آخری سماعت میں پاک بھارت دونوں وفود نے شرکت کی تھی جہاں بھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصورخان نے کی تھی۔ سماعت کے دوران بھارت کی طرف سے ہریش سالوے نے دلائل پیش کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے خاور قریشی نے بھرپور کیس لڑا تھا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں