Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ

اسلام آباد(رپورٹ:نوید ملک)چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران ، نیول چیف نے ابو ظہبی میں شپ بلڈنگ یارڈ، نیول فورسز انسٹیٹیوٹ اور گن ٹاؤٹ نیول بیس کا دورہ کیا۔ ابو ظہبی شپ بلڈنگ یارڈ آمدپر، ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا شپ بلڈنگ یارڈ کے سر براہ نے پر تپاک استقبال کیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو




شپ یارڈ پر موجود کنسٹرکشن کی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے شپ یارڈ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ابوظہبی شپ بلڈنگ یارڈ پر ہونے والے کام کے معیار کی تعریف کی۔بعد ازاں، چیف آف دی نیول سٹاف نے نیول فورسز یونٹ اور گن ٹاؤٹ نیول بیس کا دورہ کیااور سر براہان سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی اشتراک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔




Exit mobile version