Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاک بحریہ اور ترکش نیوی کے مابین دوطرفہ مشق” ایلدز ”2019 کا انعقاد

پاک بحریہ اور ترکش نیوی کے مابین دوطرفہ مشق'' ایلدز ''2019 کا انعقاد

پاک بحریہ اور ترکش نیوی کے مابین دوطرفہ مشق” ایلدز ”2019 کا انعقاد

اسلام آباد ( رپورٹ:نوید ملک): پاک بحر یہ اور ترک بحریہ کی اسپیشل فورسز کے مابین مشترکہ مشق” ایلدز 2019 ” کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔ ایلدز سیریز کی یہ مشق پاکستان نیوی اور ترکش نیوی کے مابین ہر سال باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔ اپنی نوعیت کی یہ بارہویں مشق کراچی میں 12 روز تک جاری رہی۔




اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین عسکری تعلقات اور اسپیشل فورسزز کے مابین دوطرفہ تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی استعداد کے فروغ کے علاوہ پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ تھا۔ اس مشق کے دوران سمندروں میں انسداد دہشتگردی، مغویوں کی بازیابی اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کئے جانے والے آپریشنز کی مشق کی گئی جس سے دونوں بحری افواج کے اہلکاروں نے بھرپور استفادہ کیا۔ یہ مشق پاک بحریہ اور ترکش نیوی کے مابین مضبوط عسکری تعاون کی مظہر ہے۔




پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات ہیں جن کی بنیاد باہمی اخوت اور دوستی پر استوار ہے۔ پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے مابین مختلف فورمز پر باقاعدگی سے تبادلہ خیالات ہوتا رہتا ہے۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین بھی پیشہ ورانہ فورمزکے علاوہ دوطرفہ اور بین الاقوامی مشقوں کے دوران باہمی تعاون ہمشہ سے جاری ہے۔ ترک بحریہ پاکستان نیوی کی 2007 سے جاری امن مشقوں میں بھی باقاعدگی سے حصہ لے رہی ہے۔ ان دوطرفہ مشقوں سے حاصل ہونے ولے پیشہ ورانہ تجربات نہ صرف دونون بحری افواج کے لئے ہمشہ فائدہ مند رہے بلکہ ہاہمی تعاون کو مزید فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔




Exit mobile version