رہائشی فلیٹ پر قبضہ کرنے والے تین افراد گرفتار مقدمہ درج کر لیا گیا
ترنول(رپورٹ:اسحاق عباسی )رہائشی فلیٹ پر قبضہ کرنے والے تین افراد گرفتار مقدمہ درج کر لیا گیا. تفصیلات کے مطابق خان بہادر ساکن ڈی سترہ نے شمس کالونی پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے
موقف اختیار کیا کہ ایچ تیرہ میں میرا ذاتی رہائشی فلیٹ ہے میں فیملی کے ہمراہ اس میں رہتا ہوں.چند دن قبل فیملی کے ساتھ گاوں گیا واپس آئے تو پتا چلا کہ فلیٹ کے اندر کوئی موجود ہے آواز دینے
پر خرم شہزاد ولد غلام رسول, اکرمہ فاروق ولدمجید شاہ اور ایک نامعلوم شخص سامنے آئے اور کہا کہ یہ فلیٹ ھمارا ہے اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں.پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کر لیا.