Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مولانا فضل الرحمٰن کا تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان

مولانا فضل الرحمٰن کا تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان

مولانا فضل الرحمٰن کا تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کردیا ۔جے یو آئی ف کے سربراہ نے کوئٹہ میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ تمام جماعتیں نئے الیکشن چاہتی ہیں، حکومت اگست تک مستعفی نہ ہوئی تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔






انہوں نے کہاکہ حکومت اگست میں استعفے دے،اگروہ مستعفی نہیں ہوئی تو اکتوبر میں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھاکہ کوئٹہ کا ملین مارچ آخری ہے اس کے بعد ہمارا اگلا قدم اب اسلام آباد میں ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ اکتوبرمیں پورا ملک اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا،




یہ آزادی مارچ ہوگا۔جے یو آئی سربراہ نے مزید کہاکہ پاکستان میں جعلی اور کٹھ پتلی حکومت قابل قبول نہیں، الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان شفاف جنرل الیکشن نہیں دے سکا، دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔




Exit mobile version