وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں امن کیلئے ٹرمپ کا وژن قابل تعریف قرار
اسلام آباد(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک)وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں قیام امن کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وژن قابل تعریف قرار دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات سے متفق ہیں کہ خطے میں قیام امن ہو۔
وزیراعظم عمران کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاک امریکا باہمی تعلقات کی مضبوطی کیلئے امریکی صدر کی تجاویز پرگفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے کہا امریکی صدر اس بات سے متفق ہیں کہ خطے میں قیام امن ہو، امریکی صدر متفق ہیں کہ پاک امریکا مضبوط تعلقات ہونے چاہئیں، مضبوط تعلقات سے علاقائی امن و استحکام میں بھی اضافہ ہوگا۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر بحری امور علی زیدی، ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے شرکت کی۔