Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ترنول پولیس نے خطرناک ڈکیت گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

ترنول پولیس نے خطرناک ڈکیت گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

ترنول پولیس نے خطرناک ڈکیت گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

ترنول(رپورٹ:اسحاق عباسی )ترنول پولیس نے خطرناک ڈکیت گروہ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا,اسلحہ,موٹر سائیکل,قیمتی موبائل اور چوری ڈکیتی کے اوزار برآمد کر لئے.تفصیلات کے مطابق ترنول میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ترنول شمس الاکبر نے اےایس آئی رانا محمدسلیم کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی, ٹیم نے مخبر کی




اطلاع پر چھاپہ مار کر سنگ جانی ٹول پلازہ کے قریب جنگل میں ڈکیتی کی غرض سے چھپے چارملزمان کو گرفتار کر لیا, ملزمان میں سیدو گینگ کا سرغنہ سید الرحمان عرف سیدو,یاسین خان,

عدیل خان ساکن گلشن کالونی گلشن کالونی ترنول اور عبدالرحمان ساکن سرائے خربوزہ شامل ہیں.ملزمان سے دو عدد پستول,چار عدد موٹر سائیکل, پانچ عدد قیمتی موبائل اور چوری ڈکیتی کے اوزار برآمد کر لئے. پولیس کے مطابق ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے




Exit mobile version