Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اورماڑہ میں پاکستان نیو ی کی 21 ایئرڈیفنس بٹالین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

اورماڑہ میں پاکستان نیو ی کی 21 ایئرڈیفنس بٹالین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

اورماڑہ میں پاکستان نیو ی کی 21 ایئرڈیفنس بٹالین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (رپورٹ:نوید ملک): پاک بحریہ کی 21st ائیر ڈیفنس بٹالین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد اورماڑہ میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی تھے۔ 21st




ائیر ڈیفنس بٹالین کا قیام ایک دہائی قبل منوڑہ کراچی میں کیا گیا جس کا مقصد اہم ساحلی تنصیبات کو زمین پر رہتے ہوئے فضائی نگرانی فراہم کرنا تھا۔ اس بٹالین کو اب اورماڑہ میں اس کی مستقل جگہ منتقل کر دیا گیا ہے




جہاں سے وہ اپنی عملی ذمہ داریاں سرانجام دے گی۔ یہ بٹالین جدید ایئر ڈیفنس ہتھیار اور سینسرز سے لیس ہے۔ ائیر ڈیفنس بٹالین کو اورماڑہ منتقل کرنے سے مغربی علاقوں بشمول سی پیک سے ملحقہ پراجیکٹس اور گوادر پورٹ کے فضائی دفاع کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔




Exit mobile version