ایل او سی پر کلسٹر بم کا استعمال جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے: شاہ محمود
اسلام آباد(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب کلسٹر بم کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کلسٹر ایمونیشن کے استعمال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے سفیروں کو بریفنگ دی جائے گی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اس بارے میں اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا گیا ہے، تمام تر ظلم اور جبر کے باوجود مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کے ہاتھ سے نکل چکی ہے، تمام تر بھارتی ہتھکنڈوں کے باوجود مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف سُنا جارہا ہے۔
قبل ازیں ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے جنگی جنون میں نہ صرف خطے کا امن برباد کررہا ہے بلکہ لائن آف کنٹرول پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی کررہا ہے۔
وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔
India in it's war frenzy is not only sabotaging regional peace but also committing gross human rights violations along the LOC. I urge the nations of the world to take strict notice of the ongoing situation in IOK and LOC. https://t.co/IQCotv472O
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) August 3, 2019
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمےداری ہےکہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں کردار ادا کرے، اقوام متحدہ کو بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق خط لکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، بھارت اب بھی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے، لگتا ہےکہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے، مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارت کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں، دنیا پاکستان کی مقبولیت اور امن کی خواہش دیکھ رہی ہے، دنیا افغانستان میں امن و استحکام کی پاکستان کی کوشش دیکھ رہی ہے۔
وزیر خارجہ کا خط سلامتی کونسل کے ارکان تک پہنچادیا گیا، ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھارتی جارحیت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب خط لکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ نے خط میں بھارتی مظالم کا تذکرہ کیا ہے جسے سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے نمائندوں تک پہنچادیا گیا ہے۔
FM SM Qureshi’s letter to UNSG also expresses concern at reports that India is preparing ground to change status of Occupied J & Kashmir. Pakistan has consistently opposed any move that could alter situation in IoK as it would violate Security Council resolutions @SMQureshiPTI
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) August 3, 2019
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام لکھے گئے خط میں شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مقامی آبادی کا تناسب بگاڑنے کی مذموم کوششوں سے بھی آگیا کیا گیا ہے۔
Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi’s letter to UN Secretary General on the grave situation in occupied Kashmir has also been circulated among members of the UN Security Council. This details the serious human rights violations and cross LoC violations- 1 @SMQureshiPTI
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) August 3, 2019
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسی ہر کوشش کی مذمت کرتا رہا ہے اور ایسا ہر اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔