120

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدہد مذمت

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدہد مذمت

اسلام آباد(رپورٹ :نوید ملک) چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدہد مذمت کلسٹر بموں سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارت کی دہشتگردانہ سوچ کی علامت ہے، بھارت جنگ بندی لکیر کے اس پار سے مسلسل اشتعال انگیز کارروائیاں کررہا ہے،




بھارتی افواج کی اشتعال انگیز کاروائیاں جنوبی ایشیاء کو جوہری تناؤ کی جانب دھکیل سکتی ہے، بندوق کے زور پر کشمیریوں کو غلام بنانے کی بھارتی کوششیں پہلے کامیاب ہوئیں نہ آئندہ ہوں گی، عاقبت نااندیش مودی سرکار تناعہ کشمیر کے حل کی جانب پیشرفت کی بجائے اسے مزید پیچیدہ بنارہی ہے، پوری قوم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتی ہے، اقوم متحدہ اور عالمی برادری بھارت کے جارحانہ عزائم کا فوری نوٹس لے، مودی سرکار چند ماہ پہلے ملنے




والی تاریخی شرمندگی ملحوظ خاطر رکھے اور شرانگیزیوں سے گریز کرے، بھارتی حملے کی زد میں آنے والوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد اور مکمل شفایابی کیلئے دعا گوہیں،چیف آرگنائزر پاکستان تحریکِ انصاف




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں