Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام خطے کی سلامتی کو تباہ کردے گا: وزیراعظم

مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام خطے کی سلامتی کو تباہ کردے گا: وزیراعظم

مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام خطے کی سلامتی کو تباہ کردے گا: وزیراعظم

اسلام آباد:(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کی تبدیلی کا بھارتی اعلان سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کرکے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔




وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیلی کا بھارتی اعلان سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت کا یہ غیر قانونی اقدام خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کردے گا۔




وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام ایٹمی صلاحیت کے حامل ہمسائیوں کے درمیان تعلقات مزید خراب کرے گا۔




اس موقع پر مہاتیر محمد نے کہا کہ ملائشیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے اور اس صورتحال سے باخبر رہے گا۔




Exit mobile version