89

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 10،ارب پودے لگانے کے وژن کی روشنی میں شجر کاری مہم

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 10،ارب پودے لگانے کے وژن کی روشنی میں شجر کاری مہم

اسلام آباد(رپورٹ: فائزہ شاہ کاظمی) کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت”اپنی شاہراہ۔اپنی مدد آپ“ کے عنوان سے وزارت مواصلات اور اس کے ذیلی ادارہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 10،ارب پودے لگانے کے وژن کی روشنی میں شجر کاری مہم تیز کردی۔وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید اور وزیر اعظم کے مشیر برائے




موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے قومی شاہراہN-5 کی وسطی پٹی پرکئی پودے لگاکر اس مہم کا آغاز کیا۔اس سے قبل این ایچ اے حکام اور رکن قومی اسمبلی محترمہ اسماءقدیر کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر باقاعدہ دستخط کئے گئے ،جس کی رو سے قومی شاہراہ N-5 کی وسطی پٹی پر ایک سال کے دوران 20ہزار پودے لگائے جائیں گے جبکہ ان پودوں کی نگہداشت اور بہتر نشو نما پر تین سال کا عرصہ لگے گا۔بعدازاں ثمربار اور سایہ دار درختوں اور پھول پودوں سے




سجی یہ وسطی پٹی این ایچ اے کے سپرد کی جائے گی۔اس حوالہ سے منعقدہ تقریب میں روٹس ملینیم اور بیکن ہاﺅس سکول کے ہونہار بچوں نے ملی نغمہ بھی پیش کیا۔میڈیا کے نمائندوں اور خواتین وحضرات کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وطن پاک کو صاف ستھرا اور سرسبز وشاداب بنانے کیلئے سیاسی کچرا ہٹانے کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہوں سے بھی کچراہٹا کرزیادہ سے




زیادہ درخت اُگانے کا جو وژن دیا ہے ،ہم اس عظیم مشن کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں۔10،ارب پودوں سے جب وطن پاک لہلہاتا نظر آئے گا تو ماحول خوشگوار ہوگااور ہم ایک صحت افزاءماحول میں صاف ستھری زندگی گزار سکیں گے۔انہوں نے اس موقع پر 4،اگست کی مناسبت سے پولیس اور رینجرز سمیت پاک فوج کے شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔وفاقی وزیر نے




کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم وبربریت کی بھی شدید مذمت کی ۔مراد سعید نے کہا کہ امسال جشن آزادی تزک و احتشام سے منانے کا صحیح طریقہ اور قومی تقاضا یہ ہے کہ وطن پاک کا ہر فرد زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ،تاکہ ہم اپنی سرزمین پاک کو سیلابوں اور موسموں کی تلخی سے بچاسکیں۔ وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کا دیا ہوا 10،ارب پودوں کا ٹاسک پورا کریں گے ،




جس سے آئندہ نسلوں کو ایک صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب پاکستان دینے میں ہم ضرور کامیاب ہونگے۔رکن قومی اسمبلی محترمہ اسماءقدیر نے کہا کہ قوموں کی تعمیر میں ماﺅں اور اساتذہ کا بڑا کردار ہوتاہے۔ملک کا ماحول خوشگوار بنانے اور سرزمین پاک کو صاف ستھرا اور سرسبز وشاداب بنانے میں مائیں اور اساتذہ بھر پور کردار ادا کرسکتے ہیں،انہی سے بچوں کو تحریک ملتی ہے۔




میں نے جو ذمہ داری اپنے سر لی ہے ،اس میں مجھے این ایچ اے کابھرپور تعاون حاصل ہے۔ اس موقع پر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے معاونین میں وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید نے یادگاری شیلڈز تقسیم کیں،جن میں وفاقی سیکرٹری مواصلات جواد رفیق ملک،وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم،رکن قومی اسمبلی




محترمہ اسماءقدیر،محترمہ فریدہ قدیر،ایڈیشنل آئی جی موٹروے پولیس نارتھ ریجن عباس حسین ملک،ڈی آئی جی نارتھ زون موٹروے پولیس محمد عالم شنواری،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا،ایف ڈبلیو اوکے بریگیڈیئر طاہر صدیق ،سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا،چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی آصف محمود،سی ای او روٹس میلینیم سکولز




سسٹم اور سی ای او بیکن ہاﺅس سکولز سسٹم،جبکہ ایڈیشنل آئی جی موٹروے پولیس نے ایک شہید کی بیٹی کو امدادی چیک بھی پیش کیا ۔تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید اور وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ،وفاقی سیکرٹری مواصلات جواد رفیق ملک ،چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر) سکندر قیوم اور دیگر مہمانوں نے پودے لگاکر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں بھر پور حصہ لیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں