104

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کمشیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کا اقدام

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کمشیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کا اقدام

اسلام آباد(رپورٹ:نوید ملک) بھارت کی جانب سے مقبوضہ کمشیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کا اقدام پاکستان تحریک انصاف کے وکلاء کی جانب سے بھارتی اقدام کی شدید ترین الفاظ میں مذمت مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کے اعزاز میں منعقدہ کنونشن میں متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظوربھارت کی مذمت میں کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے منظور کی گئی یہ

پہلی قرارداد ہے کنونشن کا انعقاد انصاف لائرز فورم کی جانب سے کیا گیا کنونشن میں مودی سرکار کی شرانگیز کارروائیوں اور اہل کشمیر پر بھارتی ستم کی بھی شدید مذ مت مرکزی سیکرٹری جنرل عامر کیانی کا کنونشن سے خطاب جنوبی ایشیاء کی امن و سلامتی کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی

کوششوں پر مودی سرکار کو آڑھے ہاتھوں لیا آج پاکستان ایک نئے دوراہے پر کھڑا ہے، جنوبی ایشیاء کے حالات تیزی سے کروٹ لے رہے ہیں، امریکہ افغانستان میں امن کیلئے کوشاں ہے جبکہ مشرق میں بھارت شرانگیزی پر آمادہ ہے، لائن آف کنٹرول کے اس پار سے شہری آبادی پر کلسٹر بموں کے بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مقبوضہ وادی کی آئینی حیثیت میں تبدیلی

جنوبی ایشیاء میں فساد کے مستقبل بیج بونے کے مترادف ہے، بھارت انسانی حقوق کے عالمی قوانین روند کر خطے میں فتنے آگ بڑھکانا چاہتا ہے، وزیراعظم کی سربراہی میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہے، بطور جماعت کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے،وقت آن پہنچا ہے کہ کشمیریوں کے سروں پر

مسلط جبر کی تاریک رات کا خاتمہ کیا جائے، اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حق خودارادیت اہل کشمیر کا بنیادی حق ہے، مودی سرکار کو متنبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے استحصال سے باز رہے، جبر کے ذریعے بھارت پہلے کشمیریوں کو جھکا سکا نہ ہی آئندہ جھکا سکے گا،

تحریک انصاف صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ نگاہ رکھے ہوئے ہے، عامر محمود کیانی کمشیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے بھرپور لائحہ عمل اپنائیں گے، وہ دن دور نہیں جب اہل کشمیر اپنی منزل پالیں گے، 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں