83

ڈی آئی جی موٹروے پولیس میر عالم شینواری نے جی روڈ سنگجانی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت شجر کاری مہم کا افتتاح

ڈی آئی جی موٹروے پولیس میر عالم شینواری نے جی روڈ سنگجانی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت شجر کاری مہم کا افتتاح

ترنول(رپورٹ:محمد اسحاق عباسی )ڈی آئی جی موٹروے پولیس میر عالم شینواری نے جی روڈ سنگجانی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا.اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے




گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے,پاکستان گرین اینڈ کلین ہوگا تو پاکستانی قوم بھی خوشحال ہو گی.انکا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہے




اور روڈ یوزر کی خدمت میں ہمہ وقت تیار رہتی ہے,ڈی ائی جی نارتھ نے اسکول کے بچوں اور افسران کے ہمراہ پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا.اس موقع پر انکے ساتھ ڈی ایس پی عامر جمیل, ایڈمن افسر اقبال استوری,آپریشن منیجر رفیع اللہ خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں