115

پاک فوج اور سیکورٹی فورسز اور پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں عاصم ملک

پاک فوج اور سیکورٹی فورسز اور پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں عاصم ملک

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی)سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور قیام امن کے لئے سیکورٹی فورسز اور پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ دھرتی نے جب بھی ہمیں پکارا اپنا سب کچھ اس مٹی پر قربان کر دیں گے،




ارض پاک کی سلامتی اور قیام امن کے لئے پاک فوج اور پولیس نے جس بے دھڑک انداز میں اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے دنیا میں اس کی مثال ملنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے ارض پاک پر آنے والے ہر




مشکل دور میں سیکورٹی فورسز نے اپنا لہو کا خراج پیش کرکے اس ملک کی سلامتی میں اپنا عظیم کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ قوم کی سکون کی نیند کے پیچھے لاکھوں ماؤں کے لخت جگر قربان ہو گئے




شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور جو مثال شہداء قائم کر کے گئے ہیں قوم ہمیشہ اس پر ثابت قدم رہتے ہوئے اس ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنائیں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں