ملٹی گارڈن سے دن دیہاڑے نامعلوم کار سوار قربانی کے دو دنبے لیکر فرار
ترنول (رپورٹ:اسحاق عباسی)ملٹی گارڈن سے دن دیہاڑے نامعلوم کار سوار قربانی کے دو دنبے لیکر فرار ہوگئے. پولیس سراغ لگانے میں ناکام ہوگئی.سوسائٹی کی سیکیورٹی کا پول کھل کر سامنے آ گیا.تفصیلات کے مطابق سنگ جانی میں ملٹی گارڈن سوسائٹی کے رہائشی محمد اجمل نے صحافیوں کو بتایاکہ اس نے 60ہزار روپے کے دو قربانی کے دنبے
خرید کر گھر لائے.4اگست شام 6 بجے گھر کے باہر سے ایک سفید کار میں ایک ڈرائیور اور ساتھ بیھٹی عورت دو دنبے زبردستی کار میں ڈال کر لے گئے.سوسائٹی میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگے ہیں.ٹیکسلا پولیس کو سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی دی گئی مگر ابھی تک کوئی سراغ نہ لگا سکی.دوسری طرف ملٹی گارڈن سوسائٹی کی سیکیورٹی کا پول بھی کھل کر سامنے آ گیا. محمد اجمل کا کہنا ہے کہ کہ ٹیکسلا پولیس اور ملٹی گارڈن سوسائٹی کی انتظامیہ رہائشیوں کو سیکیورٹی دینے میں مکمل ناکام ہے.