Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کیپٹن عاصم ملک کا دورہ پاکستان کے موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں ملاقات

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی )معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سمندرپار پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے گزشتہ دنوں دورہ پاکستان کے موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سمیت دیگر کئی مسائل پر گفتگو کی اس موقع پر کیپٹن عاصم ملک نے اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے گورنر پنجاب کو تفصیلی آگاہ کیا کیپٹن عاصم ملک نے

گورنر پنجاب کی اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کرے گی

ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کیپٹن عاصم ملک کی اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ان کی کوششوں کی تعریف کی اور یقین دلا یا کہ حکومت پاکستان کیپٹن عاصم ملک کی تجاویز پر غور کرے گی اور ان تجاویزکی روشنی میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقداما ت اُٹھائے گی۔

Exit mobile version