114

ڈی ٓائی جی موٹروے پولیس اشفاق احمد نے خصوصی روڈ سیفٹی اسٹال کا دورہ

ڈی ٓائی جی موٹروے پولیس اشفاق احمد نے خصوصی روڈ سیفٹی اسٹال کا دورہ

ترنول (رپورٹ:محمد اسحاق عباسی ) آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اے-ڈی-خواجہ کی ہدایات پر موٹروے پولیس نے موٹروے زون میں ایڈیشنل آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ رجن عباس حسین ملک اور ڈی ٓئی جی موٹروے پولیس اشفاق احمد ٓٗٗٗ کی زیرِ نگرانی




جشنِ آزادی کے پر مسرت موقع پرٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات مکمل کر لیے گئے۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس پولیس اشفاق احمد نے بتایاکہ موٹروے زون جو کہ پشاور تا لاہور M1, M2,پر محیط ہے اور پاکستان کے تقریباً تمام شہروں کو جانے والی ٹریفک موٹروے سے گزرتی ہے لہذا جشنِ آزادی کے اس پر مسرت موقع پرروڈ یوزرز کی سہولت، بروقت امداد اور




ٹریفک کے بلا تعطل بہاؤ کویقینی بنانے کیلئے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا۔ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ ٹریفک پلان پر بھرپور عمل درآمد کیلئے ایس ایس پیز اپنے اپنے سیکٹرز میں ٹریفک فلو کی نگرانی کی جبکہ ڈی ایس پیز اپنے بیٹ ایریاز میں مسلسل پٹرولنگ کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔ ڈی ٓائی جی موٹروے پولیس اشفاق احمد نے




اسلام ٓاباد ٹول پلازہ پر لگائے گئے خصوصی روڈ سیفٹی اسٹال کا دورہ کیا جہاں پر روڈ سیفٹی سے متعلق سوال و جوابات کے مقا بلے کا انعقاد ہوا ا ورڈی ٓئی جی موٹروے پولیس اشفاق احمد نے بچوں میں خصوصی گفٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مشہور کرکٹر شہداب خان نے کہا کہ ٓزادی ایک عظیم نعمت ھے۔اوراس موقع پر ٓاج ہم یہ عہد کرتے ھیں کہ اپنی تمام تر




صلاحتیں بروکار لاتے ہوے پاکستان کا نام روشن کریں گیں۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ موٹروے زون کے تمام ٹال پلازوں پر خصوصی بریفنگ پوائینٹس کے ساتھ ساتھ جشن آزادی سٹال لگائے گئے جہاں خصوصی بریفنگ افسران روڈ یوزرز کو روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی دی گئی۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ تمام سیکٹرز میں جشن آزادی ریلیاں منعقد کی گئی اور یومِ آزادی کے موقع پر ٹریفک بے




ضابطگیوں کے تدارک کے لیے سپیشل سکواڈز کا قیام عمل میں لایاگیا۔ڈی آئی جی نے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر پولیس اور عوام کے درمیان دوریوں کے خاتمے اور اچھے پولیس پبلک ریلیشن استوار کرنے کیلئے موٹروے زون کے تمام ٹال پلازوں اور خصوصی بریفنگ پوائینٹس پر روڈ یوزرز میں تحائف تقسیم کیے گئے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں