ہمارے بزرگوں نے بیش بہا قربانیاں دے کر یہ ملک آزاد کرایا آزادی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہےشفیق خان
اسلام آباد(رپورٹ: اسحاق عباسی)سابق ایم پی اور تحریک انصاف کے رہنما شفیق خان نے جشن آزادی کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے بیش بہا قربانیاں دے کر یہ ملک آزاد کرایا آزادی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے انھوں نے مزید کہا کہ آج ہم یوم آزادی کو بطور
یوم یکجہتی کشمیر منارہے ہیں بھارت کی جانب سے کشمیری بھائیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہےہیں حتی کے انھیں عید کی نماز بھی ادا کرنے نہیں دی گئی ہے انھوں نے مزید کہا کہ زندگی کی فروغ کیلئے آزاد معاشرے کی ضرورت ہے ، آج کے دن کشمیر میں ہمارے بھائی،بہنیں اور مائیں
مشکل حالات سے دو چار ہیں.اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیت کرم خان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور زندہ قومیں کبھی اپنی شہ رگ اغیار کے ہاتھوں میں نہیں دیتے انکا کہنا تھا کہ حکومت کشمیر مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر دنیا کے سامنے اٹھانے کیلئے اقدامات کرے تاکہ کشمیر عوام کو مزید ظلم وستم سے بچایا جا سکے.