وزیراعظم کا بھارت کیلئے فضائی حدود اور زمینی راستے کی مکمل بندش پر غور
اسلام آباد (ایف ایس میڈیا نیٹ ورک)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود اور زمینی راستے مکمل طور پر بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔
PM is considering a complete closure of Air Space to India, a complete ban on use of Pakistan Land routes for Indian trade to Afghanistan was also suggested in cabinet meeting,legal formalities for these decisions are under consideration… #Modi has started we ll finish!
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 27, 2019
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے افغانستان کو تجارت کیلئے پاکستانی سرزمین کے استعمال پر مکمل پابندی پر غور کیا گیا جس کیلئے قانونی پہلوؤں کو دیکھا جارہا ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ شروعات مودی نے کی لیکن ختم ہم کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھی پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی جس کے باعث بھارت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کشمیریوں کیلئے ہر حد تک جانے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں 23 روز سے لاک ڈاؤن ہے جس کے باعث بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہوگئی ہے،